بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون پولیس نے بھیکے وال پنڈ کا بدنام زمانہ منشیات فروش شرافت کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ اقبال ٹائون عامر شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دھر لیا۔ملزم شرافت سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھا۔ خفیہ اطلاع پر بھیکے وال پنڈ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد ،مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔