لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ شالیمار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کومنشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار ریحان انور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش صدیق عرف صدیقہ کومنشیات سمیت گرفتار کرلیاملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی1 کلو 420 گرامچرس برآمد کرلی گئی ملزم کو طلباء کے ہاسٹلز کے اطراف سے گرفتار کیا گیاملزم کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف کیاملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار ریحان انور اور پولیس ٹیم کو انسداد منشیات کی کارروائی کرنے پر شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کو برباد کر رہی ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی