خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے،ترجمان اے این ایف
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2292.41 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، شکارپور، کوئٹہ اور پنجگور میں کی گئیں۔7 مختلف کارروائیوں میں 2292.41 کلو منشیات برآمد کر کے خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کئے گئے، ضبط کی گئی منشیات میں 111 کلو ہیروئن، 94 کلو 500 گرام چرس، 83 کلو 400 گرام افیون، 3 کلو 510 گرام آئس شامل ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔