شام نگر روڈ سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش دھر لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاعپر کارروائی کرتے ہوئے شام نگر روڈ سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اہل طارق کے نام سے ہوئی، جو علاقے اور گرد و نواح میں آن لائن آرڈرز پر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھاکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔