ٹریفک پولیس کوبھی اضافی الاؤنس ملے گا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔سی ٹی او لاہور نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے بھی ٹریفک پولیس کو اضافی الاؤنس کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔