لاہور (خصوصی رپورٹ)پی ایچ اے انتظامیہ نے اپنے ہی ملازمین پر معاشی چھری چلا دی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے باوجود سپیشل الاؤنس تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔ملازمین الاؤنس کے منتظر، انتظامیہ خاموش ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سات ہزار ملازمین کوبنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق الاؤنس یکم دسمبر سے نافذ ہونا تھاتاہم اتھارٹی انتظامیہ اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہے۔ملازمین سپیشل الاؤنس کیلئے دفتر چکر لگانے پر مجبور ہیں۔