ڈی جی خان، بھکر اور میانوالی میں تعینات 1162 افسران و اہلکاروں کو 32 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار ملیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دشوار گذار، کچہ اور بارڈر ایریاز میں فرائض سر انجام دینے والے جانباز پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی جی خان، بھکر اور میانوالی کے بارڈر ایریاز میں تعینات اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا رسک الاؤنس کی منظوری دی جارہی ہے جس کے تحت 1162 افسران و اہلکاروں کو مجموعی طور پر 32 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار روپے ملیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بارڈر ایریاز میں تعینات ڈی جی خان پولیس کے 565 افسران و اہلکاروں کیلئے 13 کروڑ 89 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح بھکر پولیس کے 134 افسران و اہلکاروں کیلئے 03 کروڑ 33 لاکھ 12 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ میانوالی پولیس کے 562 افسران و اہلکاروں کیلئے 15 کروڑ 08 لاکھ 26 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی کو 40 ہزار اور اپر سب آرڈینیٹس کو 25 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، لوئر سب آرڈینیٹس کو 20 ہزار جبکہ کلاس فور ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔