2مسلح ڈاکو عدنان اور اس کی اہلیہ کو لوٹنے کے بعد قریبی فصلوں میں لے گئے،تیسر ے ساتھی کوبھی بلا لیا

ٹھیکریوالا(خصوصی رپورٹ)ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو لوٹ لیا اور اس دوران شوہر کیسامنے اس کی بیوی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن کا رہائشی عدنان مسیح گزشتہ رات اپنی اہلیہ جو زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ میں ملازم ہے چھٹی کے بعد گھر لے کر جا رہا تھا کہ موٹر وے پل کے قریب 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل اور دیگر اشیاء￿  لوٹ لیں بعدازاں ڈاکو عدنان اور اس کی اہلیہ کو قریبی فصلوں میں لے گئے جہاں خاتون کے شوہرعدنان کو باندھ کر پھینک دیا اور اپنے تیسرے ساتھی کو بلا کر تینوں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور فرار ہوگئے، سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویڑن عابد حسین ظفر کوواقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کیمتاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ تھانہ ساندل بار پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔