پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد الاؤنس کی منظوری

صنعتی مراکز کی 100فیصد کالونائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ،صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھانا ہمارا ایجنڈا ہے
 وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم ، دوسرے مرحلے کا آغاز ، پنجاب بنک کے ذریعے 90 ارب  کے بلاسود قرضے تقسیم :چوہدری شافع حسین
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا 132واں اجلاس منعقدہوا۔پیسک ہاؤس میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے ایجنڈے کے نکات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بورڈ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں کینسل پلاٹوں کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل دے دی۔کمیٹی 2 ہفتوں میں کینسل پلاٹوں کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ بورڈ نے پیسک اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دی۔رولز کی منظوری ادارے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل،معاملات میں شفافیت اور سہولیات میں بہتری آئے گی۔پیسک بورڈ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4- گوجرانوالہ میں بجلی کی فراہمی اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹس - 2 اینڈ 3 سمبڑیال میں پلاٹوں کی منسوخی کے لیٹرز واپس لینے کی منظوری دی۔پیسک میڈیکل پالیسی 2023،پیسک انٹرن شپ پروگرام اور پیسک فنانشل پاورز کے نظرثانی شدہ شیڈول میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔پیسک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد سپیشل الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی۔ سو فیصد الاؤنس کے لگنے سے پہلے سے موجود ڈسپیریٹی،سپیشل اور مہنگائی الاؤنس بند ہوں گے۔بورڈ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور اخوت تنظیم کے مابین وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے حوالے سے بات چیت کے ذریعے طے کردہ حکمت عملی کی بھی منظوری دی۔پیسک بورڈ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے انتظامی اور بعض دیگر معاملات بھی نمٹائے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں موجود 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔صنعتی مراکز کی 100فیصد کالونائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صنعتکاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے مواقع بڑھانا ہمارا ایجنڈا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا بڑا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔پروگرام کے تحت ان صنعتی مراکز میں صفائی، سکیورٹی، روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر معاملات کو بہتر کیا جائے گا۔ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں اس سکیم کے تحت پنجاب بنک کے ذریعے 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کی گئی یہ سکیم پنجاب میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں معاون