ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کے بستر مرگ پر میڈیکل آلات کی کمی کا انکشاف
ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی موت کے حوالے سے جاری ٹرائل میں ایک سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس آفیسر لوکاس فاریس نے اپنے بیان میں بتایا کہ میراڈونا کے بستر مرگ کے قریب میڈیکل آلات موجود نہیں تھے، اور نہ ہی وہاں سیرمز نظر آئے جو ہوم ہاسپٹالائزیشن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ان کے مطابق، جب پولیس اہلکاروں نے میراڈونا کے انتقال کی اطلاع کے بعد ان کے گھر پہنچنے پر، وہ کمرے میں ان ضروری میڈیکل آلات کی کمی سے حیران ہو گئے۔ مزید یہ کہ میراڈونا کی لاش کے جسم کی حالت کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ ان کا منہ اوپر کی جانب اور پیٹ سوجا ہوا تھا۔یہ ٹرائل 120 گواہوں کے بیانات پر مبنی ہے اور جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس کیس میں 7 میڈیکل پروفیشنلز کے خلاف غفلت برتنے کے الزامات عائد ہیں، جو میراڈونا کی دیکھ بھال پر معمور تھے۔میراڈونا کو 1986 میں ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے عظیم فٹبالر کے طور پر جانا جاتا ہے، اور وہ 2020 میں 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔