ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل، شاداب خان میڈیکل وجوہات کے باعث ٹیم سے باہر

ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل، شاداب خان میڈیکل وجوہات کے باعث ٹیم سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاداب خان میڈیکل وجوہات کی بنیاد پر فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران باؤنسر لگی تھی، جس کے بعد انہیں طبی وجوہات کی بنا پر فائنل کے لیے دستیاب نہیں رکھا گیا۔شاداب خان کی فائنل میں عدم شرکت پاکستان ٹیم کے لیے اہم پیش رفت ہے، کیونکہ وہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے ان کی انجری کی نوعیت یا صحت یابی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔