میراڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

میراڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول میں استعمال ہونے والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہو گئی ہے۔

یہ تاریخی گیند 1986 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے کے دوران استعمال ہوئی تھی، جب میراڈونا نے انگلش گول کیپر پیٹر شلٹن کو چکمہ دیتے ہوئے ہاتھ سے گیند جال میں پہنچائی۔اسی میچ میں میراڈونا نے شاندار ڈرِبلنگ کے ذریعے پانچ انگلش کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور گول بھی کیا، جسے بعد میں ’گول آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا۔امریکی ادارے ہیریٹیج آکشنز میں فروخت ہونے والی اس گیند کی قیمت 3.3 ملین ڈالر رہی، حالانکہ اس کی قیمت 10 ملین ڈالر تک جانے کی توقع تھی۔میچ کے ریفری علی بن ناصر نے یہ گیند کئی دہائیوں تک محفوظ رکھی تھی۔