پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے شعبہ میڈیکل کو جدید اور وسیع کرنے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق شعبہ میڈیکل میں سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی تقرریاں کی جائیں گی، جبکہ سینئر مینجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی اسامیاں بھی پُر کی جائیں گی۔پی سی بی نے اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں 24 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شعبہ میڈیکل کی ذمہ داری پہلے ہی ڈاکٹر جاوید مغل کو سونپی جا چکی ہے، جو شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔