سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا‘12افراد شدید زخمی
چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں سرگودھا روڈ لالیاں کے قریب پر بس اور ویگن میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ہائی ایس مکمل تباہ ہو گئی۔زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔