مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر ٹائر پھٹنے سے ویگن پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق،5زخمی

مٹیاری ہالہ (آئی این پی )مٹیاری ہالہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر ٹائر پھٹنے سے مسافر  وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں  وین میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو آپریشن 7 گھنٹے تک جاری رہا۔