وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کی بس طلباء کو سپورٹس گالا میں شرکت کیلئے لے جارہی تھی‘سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکراگئی
حادثہ بارش اور خراب موسم کے باعث فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب ہوا‘26افراد زخمی ہو گئے‘ویگن مکمل تباہ‘بس کو بھی شدید نقصان پہنچا
احمد پور سیال‘جھنگ (آن لائن‘آئی این پی)جھنگ میں یونیورسٹی بس اور وین میں تصادم کے نتیجہ میں14افراد جاں بحق اور26زخمی ہوگئے ۔ حادثہ فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب پیش آیا جہاں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اوورٹیک کرتے ہوئے وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کی بس سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی‘ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہو گئی جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کئے۔بس طلبہ کو سپورٹس گالا میں شرکت کے لیے لے کر جارہی تھی ۔حادثہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپاتل جھنگ میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر جھنگ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے 10کی حالت تشویشناک ہے