واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نیالیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یوایس ایڈ ادارے کے خلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کے حق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یوایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کوپھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔