ایلون مسک کی تنبیہہ:یو ایس ایڈ کی ویب سائٹ آف لائن ہوگئی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی آفیشل ویب سائٹ دو روز قبل پہلی بار بند ہونے کے بعد ایک بار پھر آف لائن ہوگئی۔یو ایس ایڈ کی ویب سائٹ بند ہونے کا معاملہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ ایجنسی کو امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ضم کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے تبصروں کے بعد سامنے آئی ہے، جو امریکی حکومت میں بڑی اصلاحات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ایکس پر آن لائن گفتگو کے دوران ایلوک مسک نے تصدیق کی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ایجنسی کو ختم کرنے کی اجازت دی ہے۔