پروگرام کے تحت گلوبل فنڈز سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو بہت مدد ملتی تھی :ڈاکٹر عذرا پیچوہو
کراچی (آئی این پی )وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا ا فضل پیچوہو نے یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت گلوبل فنڈز سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو بہت مدد ملتی تھی جس کے ختم ہونے پر افسوس ہے۔کراچی میں سندھ ایچ آئی وی اور ایڈز کے کنٹرول کے لیے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو ادویات اور سہولتوں کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے یو این ڈی پی کی جانب سے موبائل وینز اور ٹرک فراہم کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، جن میں 1 ٹرک اور 16 وینز شامل ہیں