واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خصوصی ویزا پروگرام کے حامی ہیں جو انتہائی ہنرمند افراد کو ملک میں داخل ہونے میں معاونت دیتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ میں نے ہمیشہ (ایچ ون بی) ویزے کو پسند کیا ہے، میں ہمیشہ ویزوں کے حق میں رہا ہوں اسی لیے ہم انہیں (ٹرمپ کے زیرملکیت اداروں )میں رکھتے ہیں۔