کولمبیا یونیورسٹی کا قانونی جنگ ختم اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کا فیصلہ

 نیویارک (آئی این پی )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔غیرملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق  نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کئی وفاقی ایجنسیوں کی تحقیقات کا معاملہ حل کرنے کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق3   سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔