مصطفی عامر قتل کیس: پولیس کا ملزم ارمغان کے والدکو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

 ارمغان کی عدالت میں والد سے تکرار ڈراما ، کامران قریشی گرفتارنہ ہواتو فرارہوجائیگا،پراسیکیوشن ذرائع
کراچی (آئی این پی )کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا۔  پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفی کو قتل کے فوری بعد کوآگاہ کیا جس پر کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو رپوشی کامشورہ دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ سکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔پراسکیوشن ذرائع کے مطابق ارمغان کی عدالت میں والد سے تکرار ڈراما ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکا جانے کا کہا ہے، کامران قریشی گرفتارنہ ہواتوکسی وقت بھی فرارہوجائیگا۔