مصطفی قتل کیس :ارمغان سے منشیات کے منظم کاروبار کی تفتیش کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)محکمہ ایکسائز سندھ کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے آرگنائزڈ منشیات کے کاروبار کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ کی 5 رکنی کمیٹی ڈیفنس میں قتل کیے گئے نوجوان مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے منشیات کے کاروبار کی تحقیقات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز کی ٹیم ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں ارمغان سمیت دیگر نوجوانوں کے منشیات کے کاروبار کی بھی تحقیقات کرے گی۔