کراچی (آئی این پی ) کراچی کی اینٹی نارکوٹکس عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزم کے ضامن کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف منشیات کی سمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔