لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔