اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا، امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کریں گے
فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 22اپریل کو ملک گیر ہڑتال بھی ہوگی ، کوئی کنفویژن نہیں
ا سلام آباد(آئی این پی )جماعت اسلامی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف 20اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان کر دیا اور کہاہے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 22اپریل کو ملک گیر ہڑتال بھی ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے قافلے آئیں گے اور امریکی سفارتخانے کے سامنے جاکر احتجاج کریں گے، 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 22اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہوگی اور 22 اپریل سے متعلق کوئی کنفویژن نہیں ہے، ہم ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نفرت کر رہے ہیں، نفرت کی لہر پوری دنیا میں موجود ہیں، اسرائیل چھوٹے چھوٹے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر رہا۔