یونان کے جزیرۂ کریٹ کے قریب درمیانی شدت کے زلزلے نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق جزیرہ کریٹ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 13 کلومیٹر (8 میل) ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کریٹ کے شہر ریتھیمنو کے جنوب جنوب مغرب میں تقریباً 69 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں کسی بڑے نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم مقامی حکام نے صورتحال کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور ہنگامی ادارے الرٹ ہیں جبکہ عوام کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔