کمچاٹکا کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

کمچاٹکا کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

ویب ڈیسک: روس کے مشرقی ساحل پر واقع کمچاٹکا جزیرہ کے قریب جمعرات کو 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

روسی اکیڈمی آف سائنسز کے جیو فزیکل سروس کی کمچاٹکا برانچ کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 50.4 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور یہ پیٹروپاولووسک-کمچاٹسکی شہر سے تقریباً 208 کلومیٹر دور واقع تھا۔حکام نے ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ تاہم زلزلے کی شدت کے پیش نظر مقامی ماہرین صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو اسی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جسے کمچاٹکا میں ریکارڈ ہونے والے سب سے شدید زلزلے کے طور پر نوٹ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ علاقے کے لیے ایک اہم یاد دہانی ہے کہ یہاں سونامی اور دیگر جغرافیائی خطرات لاحق رہتے ہیں۔