فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ سے قبل آئیوری کوسٹ کے خلاف جرمنی ٹیم کو ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق، جرمن کھلاڑیوں کو عام مسافروں کی طرح تمام معیاری سیکیورٹی چیکس، سامان کی جانچ اور کسٹمز اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم کے ارکان کو کسی قسم کی خصوصی رعایت نہیں دی گئی، بلکہ انہیں شمالی امریکہ کے سرحدی قوانین اور ہوائی اڈے کے ضوابط کے مطابق مکمل کارروائی سے گزرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز رن وے کے پاس اسٹارٹ کھڑا ہے اور جرمن ٹیم کی اس میں بیٹھنے سے قبل تلاشی لی جا رہی ہے، جیسے مجرموں کی طرح۔خصوصاً، تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر کے تاثرات خاص توجہ کا مرکز بنے، کیونکہ وہ اس طویل اور سخت جانچ کے عمل سے ناخوش اور پریشان دکھائی دیے۔
شائقین نے مختلف آراء کا اظہار کیا ہے کہ کیا عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹس اور بین الاقوامی ٹیموں کے لیے بھی اتنی ہی سخت اور وقت طلب سیکیورٹی جانچ ضروری ہے یا انہیں خصوصی سہولیات دینی چاہئیں۔حکام کا مؤقف ہے کہ سرحدی اور سیکیورٹی قوانین سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں تاکہ حفاظتی معیار برقرار رہ سکیں۔