فیفا ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران وی اے آر (VAR) چیک کے موقع پر پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں ایک ننھے شائق کے معصوم انداز نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریفری وی اے آر کے ذریعے ایک اہم فیصلے کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک نو عمر بچے نے مذاقیہ انداز میں ریفری کی جانب کچھ نوٹ بڑھا دیے، جس سے ایسا تاثر ملا جیسے وہ فیصلہ اپنی پسند کی ٹیم کے حق میں کرانے کے لیے "رشوت" دینے کی کوشش کر رہا ہو۔ریفری نے بچے کی اس حرکت پر کوئی ردعمل ظاہر کیے بغیر وی اے آر کا جائزہ مکمل کیا اور قوانین کے مطابق اپنا فیصلہ سنایا۔بچے کی اس معصوم اور مزاحیہ حرکت پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین خوب محظوظ ہوئے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو ورلڈکپ کے یادگار اور دلچسپ واقعات میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے محض تفریح اور معصومیت میں یہ حرکت کی، جس نے سنجیدہ مقابلے کے دوران ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔