مزنگ اڈا سے ملزم گرفتار،چرس برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے مزنگ پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر ملزم کو مزنگ اڈا سے گرفتار کیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم عبداللہ کے قبضے سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد  کی گئی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا جس پر چوری اور منشیات فروشی کے کئی مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے ونگ انویسٹیگیشن کیحوالے کر دیا گیانوجوان  نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا