تباہی کا سبب منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: ایس پی اثر علی
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 گھنٹوں میں 4 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے دوران چیکنگ اور خْفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیاملزم ظہیر کے قبضہ سے 520 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم آئرن جوھن سے 300 گرام آئس برامد کی گئی ملزم یوسف سے 200 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم عمران سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے پولیس ٹیمز کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا