لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد بار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ لسٹڈ منشیات فروش فوزیہ بی بی عرف گجری کو منشیات سمیت رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ مزنگ احسن اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد بار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ لسٹڈ منشیات فروش فوزیہ بی بی عرف گجری کو منشیات سمیت رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیاملزمہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو چرس برآمد کی گئی ملزمہ کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے کا اعتراف کیاملزمہ کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مزنگ احسن اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات فروشی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔