چوری میں ملوث 32 ہزار 985 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، 30 ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاو?ن میں رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں 48 ہزار 942 مقدمات درج کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 985 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان نے بتایا بجلی چوری کے 30 ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے۔قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزموں کو سزائیں اور جرمانے کر ائے گئے۔ لاہور میں بجلی چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج، 15298 بجلی چور وں کو گرفتار کیا گیا۔