رواں سال چوری ، نقب زنی کی ہزاروں وارداتیں

مجموعی طور پر 17 ہزار 968 چوری،نقب زنی کے 689 مقدمات رپورٹ ، کینٹ ڈویژن کا پہلا نمبر
 لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال کے دوران لاہور میں چوری اور نقب زنی کے ہزاروں مقدمات درج کیے گئے ہیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 17 ہزار 968 چوری جبکہ 689 نقب زنی کے مقدمات رپورٹ ہو ئے،چوری کے مقدمات میں کینٹ ڈویڑن لاہور 3990 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ صدر ڈویڑن لاہور 3910 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن لاہور 3866 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔اسی طرح سٹی ڈویڑن لاہور میں 2820، اقبال ٹاؤن ڈویڑن لاہور میں 1992 جبکہ سول لائنز ڈویڑن لاہور میں 1390 چوری کے مقدمات درج ہوئینقب زنی کے مقدمات میں بھی کینٹ ڈویڑن 218 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویڑن 152 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 120 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہارپورٹ کے مطابق سٹی ڈویڑن میں 100، سول لائنز ڈویڑن میں 50 اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 49 نقب زنی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔