صدر ڈویژن میں 4 کاریں چھیننے، ماڈل ٹائون ڈویژن میں 51 چوری کے کیسزرپورٹ ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 9 کاریں چھینی گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 189 کار چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سرِ فہرست رہا۔ کینٹ اور ماڈل ٹائون ڈویژن سے 2، 2 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔ اقبال ٹائون ڈویژن سے ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔دوسری جانب کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹائون ڈویژن 51 مقدمات کے ساتھ سرِ فہرست رہا، صدر ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کینٹ ڈویژن 38 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سول لائنز ڈویژن سے 29 اور اقبال ٹائون ڈویژن سے 15 کاریں چوری ہوئیں۔ سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران 11 کار چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور شبہ ہونے پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جرائم کی روک تھام کی جا سکے