موبائل شاپ کے بیسمنٹ میں آتشزدگی

 لاہور (کرائم رپورٹر) حسن سینٹر ہال روڈ میں واقع ایک موبائل شاپ کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ بیسمنٹ میں واقع موبائل شاپ میں لگی تھی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔ریسکیو حکام کے مطابق بروقت رسپانس اور مؤثر فائر فائٹنگ کے باعث آگ کو دیگر دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔