موبائل شاپ میں آتشزدگی ،3افراد زخمی

 سردار چپل چوک میں واقعہ،علاقے میں خوف و ہراس، زخمی ہسپتال منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر) بلال گنج کے علاقے میں واقع سردار چپل سٹور کے قریب ایک موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ موبائل شاپ کے اندر لگی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئیزخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں علاج معالجہ دیا جا رہا ہیریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر لیاآگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، تاہم متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔