لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے تین الگ الگ واقعات پیش آئے جن پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاریسکیو ترجمان کے مطابق پہلا واقعہ ریلوے کالونی ویٹ مین روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک چکن شاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیادوسرا واقعہ سٹیٹ لائف سوسائٹی، کماہاں رنگ روڈ کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر کے ایک کمرے میں موجود سامان آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔اسی دوران نوناریاں چوک میں بھی ایک گھر کی بالائی منزل پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیاریسکیو حکام کے مطابق تینوں مقامات پر فائر فائٹنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔