لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے رہائشی علاقے کے گرد و نواح میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش عبدالشریف کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پیدل چل پھر کر مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہیایس پی سٹی عاطف امیر نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شفیق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا