13مرتبہ سگنل توڑا،32 مرتبہ لین ، لائن کی خلاف ورزی،8 بار اوور سپیڈنگ کی
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہند گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پراڈو کو تحویل میں لے لیاجس کے ذمہ 53 ای چالانز کی مد میں 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے کے جرمانے واجب الادا تھیٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مالک نے 13 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 32 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی اور 8 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کی تھی، جس پر متعدد ای چالان جاری کیے گئے تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی کو روک کر مالک سے واجب الادا جرمانہ وصول کیا، جس کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا گیاسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور مقررہ وقت پر ای چالانز ادا کریں۔