لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پٹرولنگ آفیسر زاہد نے ایک گاڑی کے ای چالان چیک کیے تو اس کے ذمے 54 چالان سامنے آئے، جن کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد تھی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 32 مرتبہ ٹریفک سگنل جبکہ 20 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی تھی۔ جرمانہ ادا کیے جانے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلے بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔