54 ای چالان والی ویگن پکڑی گئی،2 لاکھ 85 ہزار جرمانہ

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں سیکٹر انچارج شفیع گجر نے 54 ای چالان والی ویگن پکڑلی۔ ویگن کو روک کر ون ایپ کے ذریعے ای چالان چیک کیے تو 54 ٹریفک خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔ ٹریفک پولیس نے ویگن ڈرائیور کو 2 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ کرکے گاڑی تھانے میں بند کرا دی۔سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ای چالان اور ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔