سوا لاکھ جرمانہ ،ای چالان نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑی گئی

 ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو واجبات کلیئر کرنے کے لیے مراسلے ارسال 
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں ٹریفک پولیس نے ایک لاکھ 31 ہزار 515 روپے کے ای چالان کی نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو واجبات کلیئر کرنے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے مراسلے بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 20 سے زائد اقسام کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔