کینال روڈ کیمپس انڈرپاس میں کنٹینر پھنسنے سے ٹریفک جام

لاہور (کرائم رپورٹر) کینال روڈ پر کیمپس انڈرپاس میں ہیوی فریٹ کنٹینر پھنسنے سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے انڈرپاس کی مقررہ اونچائی کی خلاف ورزی کی جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ واقعہ کے بعد دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہری گھنٹوں پریشانی کا شکار رہے۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے کچھ دیر بعد سڑک کو کلیئر کر دیا گیا۔