انڈر پاس میں ٹرک پھنس گیا، ٹریفک بلاک

جیل روڈ انڈر پاس اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،رفتہ رفتہ ٹریفک بحال کردی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)جیل روڈ انڈر پاس میں ایک مال بردار ٹرک پھنس جانے کے باعث کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ذرائع کے مطابق ٹرک کے انڈر پاس میں پھنسنے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ٹرک کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک کی اونچائی مقررہ حد سے زیادہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ ٹرک کو ہٹانے کے بعد رفتہ رفتہ ٹریفک بحال کر دی گئی۔