صوبائی وزیر شافع حسین کی ہارون اختر خان سے ملاقات ،صنعتکاری کے عمل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی ہے ۔ پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد آمد کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں صنعتکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی، ہارون اختر خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات دی جا رہی ہیں، صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانے کیلئے لینڈ لیز پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، صنعتی مراکز میں برسوں سے جاری پراپرٹی کے کاروبار کو ہمیشہ کیلئے بند کروا دیا گیا ہے، اب انڈسٹریل سٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹ پر 2 سال کے اندر صنعتی یونٹ لگانا لازم ہے۔