سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔چائینیز قونصل ژاؤشیرن
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین، چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیرن اور چیئرمین یونائے گروپ مسٹر ہوآنگ ویگو نے چیلنج سپیشل اکنامک زون اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی 2 نئی فیکٹریوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر منعقد ہوئی جس میں۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود،چیلنج اپیرل گروپ کی ٹیم اور دیگر سرمایہ کار بھی میں موجود تھے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کا چیلنج اپیرل گروپ اپنے سپیشل اکنامک زون میں 2 مزید فیکٹریاں لگا رہا ہے۔2 نئی فیکٹریاں لگنے سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے 25 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔گروپ نے مشینری منگوانے کا آرڈر دے رکھا ہے،دونوں فیکٹریاں ایک سال کے اندر پیدا وار شروع کردیں گی۔ ایک فیکٹری میں ایسا کپڑا تیار ہوگا جو پہلے پاکستان میں کہیں نہیں بن رہا۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس گروپ سے پہلے ہی مل چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے ہی یہ گروپ پنجاب میں 2 مزید فیکٹریاں لگا رہا ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10نئی فیکٹریوں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی ایسمبلنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔فارماسیوٹیکل سیکٹر کے فروغ کیلئے 200ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنا رہے ہیں۔قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن چکا ہے