جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ:چودھری شافع حسین

 انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے جس فورم پر بات کرنا پڑی،کروں گا:صوبائی وزیر 
آل پاکستان جیمز جیولرز اینڈ ٹولزچیئرمین  اعجاز طفیل، وفد  سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے آل پاکستان جیمز جیولرز اینڈ ٹولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔چیئرمین ایسوسی ایشن اعجاز طفیل وفد کی قیادت کررہے تھے۔پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات ہوئی۔ایسوسی ایشن نے ویلیو ایڈیشن اور ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لئے 10کنال اراضی کی فراہمی اورلاہور میں عالمی معیار کی لیبارٹری کے قیام کا مطالبہ کیا۔وفد نے جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری کو پابندیوں کے باعث درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔    صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے جس فورم پر بات کرنا پڑی،کروں گا