ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا

ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا

ایران کے حالیہ جوابی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں 8 ہزار سے زائد شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔

 یہ انکشاف اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے حملوں کے نتیجے میں نہ صرف رہائشی عمارتوں بلکہ گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی تلافی کے لیے اب تک 30 ہزار سے زائد شہریوں نے معاوضے کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح تباہ ہو چکا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑی۔ ان علاقوں میں بجلی، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے۔ایران کی جانب سے یہ حملے اسرائیلی اہداف پر کیے گئے جو کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ایک براہِ راست اور سنگین ردعمل تصور کیے جا رہے ہیں۔ صورتحال کے باعث اسرائیلی حکومت پر داخلی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ متاثرین کی بحالی اور نقصانات کی تلافی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔